کراچی: ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سندھ میں بھی بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج شام سے ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ بارش کے بعد متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہوگی۔
شہر میں بارش کے آغاز کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق گلشن معمار، اسکیم 33، سپرہائی وے پر تیز ہواؤں کے ساتھ بار ش کا سلسلہ جاری ہے۔
بوٹ بیسن، کورنگی، گلشن اقبال، بہادر آباد، اسٹیڈیم روڈ،گلشن جوہر، ایئر پورٹ، ماڈل کالونی، کلفٹن، پنجاب چورنگی اور ملیر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:شہریوں کی آمدورفت مزید آسان، بسوں کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچ گئی
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بیشتر وقت مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ پیر اور منگل کے روز بھی وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








