کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شہروں میں بارش
(فوٹو: خلیج ٹائمز)

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سے نشیبی علاقے زیر ِ آب آگئے، بارش کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں اموات بھی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے کئی شہروں میں تیز اور موسلا دھار بارش ہوئی۔ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، میرپور خاص اور نواب شاہ سمیت متعدد شہروں میں بادل برس پڑے۔ ٹنڈو محمد خان میں 20 گھنٹے کی بارش نے تباہی مچا دی۔

موسلا دھار بارش کا پانی گھروں، دکانوں اور دفاتر میں داخل ہوگیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی تیز بارش سے اربن فلڈنگ کی صورتحال درپیش ہے۔

ٹنڈو محمد خان میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ چھتیں گرنے کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 31 اگست تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ ٹنڈو الہیار میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گزشتہ 3 روز سے ہلکی پھلکی بوندا باندی اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارش کے نتیجے میں شہروں کی سڑکیں تالاب بن گئیں۔ عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Related Posts