ملک میں کہاں کہاں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوں گی، جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شدید بارشی موسم
بارش کا موسم، فائل فوٹو

مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مغربی علاقوں میں تشکیل پا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے زیر اثر شمالی بلوچستان کوئٹہ، لورالائی، سبی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب اور گردونواح میں بارشیں ہوں گی۔

خیبر پختونخوا میں وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر مہمند، باجوڑ، ٹانک، لکی مروت، بنوں، کرک، ہنگو، کوہاٹ ،چارسده صوابی ،کرم ،پشاور، نوشہرہ، مردان، ہری پور، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر ملاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، کالام سوات، دیر، چترال میں بارشیں ہوں گی۔

کشمیر اور خطہ پوٹھوہار (میانوالی، تلہ گنگ، اٹک بھکر سرگودها، چکوال) اور گردونواح میں آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 اس دوران چند مقامات پر تیز بارش ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی متوقع ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ موسمی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور تازہ ترین معلومات سے آگاہ رہیں۔

Related Posts