بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان میں میزائل گرنے کی غلطی تسلیم کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان میں میزائل گرنے کی غلطی تسلیم کرلی
بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان میں میزائل گرنے کی غلطی تسلیم کرلی

نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان میں میزائل گرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی میزائل کا گرنا افسوس کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ غلطی افسوسناک ضرور ہے تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ میزائل پاکستان میں گرنے سے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین تنازعہ، مغربی ممالک کی کوشش ہے کہ ہم نادہندہ ہوجائیں۔روس

اپنی پارلیمان کے سامنے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع نے کہا کہ 9 مارچ کو معمول کی دیکھ بھال اور معائنے کے دوران میزائل حادثاتی طور پر شام تقریباً 7 بجے کے وقت چھوٹ گیا، اس کے متعلق بعد میں پتہ چلا کہ وہ پاکستانی حدود میں جاگرا۔

خطاب کے دوران راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ ہم نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ حکومت اپنے ہتھیاروں کے نظام کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے۔ کسی بھی کوتاہی کو فوری دور کریں گے۔

بھارتی وزیرِدفاع نے کہا کہ  میں لوک سبھا کو یقین دلاتا ہوں کہ بھارت کے حفاظتی طریقے اور پروٹوکولز اعلیٰ سطح کے ہیں۔ انڈین میزائل سسٹم بے حد قابلِ بھروسہ اور محفوظ ہے۔ پاکستان میں میزائل گرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related Posts