پولینڈ میں کراٹے کی سینئرز 60کلوگرام کیٹگری میں پاکستانی نژاد کھلاڑی راجہ ریحان نے سلور میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا ہے۔
تفصیلات ک مطابق راجہ ریحان نے 12ویں سینٹرل پولینڈ اوپن میں جرمنی کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 900 کھلاڑیوں پر مشتمل 81ٹیموں نے شرکت کی۔ سیمی فائنل میچ میں راجہ ریحان نے آذر بائیجان کے کھلاڑی کو شکست دی۔
خیال رہے کہ راجہ ریحان پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے جرمن نیشنل کراٹے چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ موجودہ ایونٹ 12ویں سینٹرل پولینڈ اوپن فائنل میں راجہ ریحان نے میزبان ملک پولینڈ کے کراٹے کھلاڑی کو شکست دے کر سلور میڈل اپنے نام کیا۔
خیال رہے کہ سنٹرل پولینڈ اوپن میں جیت طویل عرصے سے کراٹے چیمپینز کا خواب رہا ہے، جب اسے ابتدائی طور پر مقامی کراٹے کلبوں کے اشتراک سے شروع کیا گیا تھا۔ بعد ازاں بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت بڑھنے کے ساتھ اس کا دائرہ کار وسیع ہوتا گیا۔
کراٹے کھلاڑیوں کا ماننا ہے کہ اس ایونٹ میں کاتا اور کومیٹے دونوں کیٹیگریز میں مختلف ویٹ کلاسز کے مقابلے ہوتے ہیں، جن میں سینکڑوں کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں اس ٹورنامنٹ میں 70 سے زائد ٹیمیں اور 800 سے 1000 کے درمیان کھلاڑی شریک ہوتے رہے ہیں، جس سے اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








