رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی لائیو شرمناک باتیں! جسمانی خدوخال پر گفتگو، صارفین کا شدید غم و غصہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کے متنازعہ ٹک ٹاکر رجب بٹ اور سامعہ حجاب ایک مبینہ نامناسب لائیو سیشن کی ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔ یہ کلپ جو ٹک ٹاک لائیو سے لی گئی ہے انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی جانب سے اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو کلپ ٹک ٹاک لائیو سے کاٹا گیا ایک مختصر ویڈیو سیگمنٹ ہے جس میں رجب بٹ اور سامعہ حجاب ایک دوسرے سے کھلے عام اور مبینہ طور پر نامناسب انداز میں بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں جس میں خاتون ٹک ٹاکر کے جسمانی خدوخال کو موضوع گفتگو بنایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MM News (@mmnewsdottv)

سوشل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف ذاتی تنازع بلکہ معاشرتی مسئلہ ہے جو عورتوں کی آن لائن حفاظت پر سوال اٹھاتا ہے۔ جسمانی اعضاء پر لائیو کمنٹس نوجوانوں کو غلط پیغام دیتے ہیں۔دونوں ٹک ٹاکرز کو فوری طور پر معافی مانگنا اور مواد ہٹانا ضروری ہے۔ اگر ردعمل نہ آیا تو فالوورز میں بڑی کمی اور قانونی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سامعہ حجاب اور رجب بٹ پہلے بھی بہت بار متنازعہ طرز عمل کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے چلے آئے ہیں تاہم اس بار صارفین نے حکومت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts