رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئی، توہین مذہب کا مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

Rajab Butt reveals reason behind leaving Pakistan
(فوٹو؛ فائل)

مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر قانونی مسائل میں گھر گئے ،لاہور کے نشتر کالونی تھانے میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون پیکا کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین کیس ان کے نئے پرفیوم کی لانچنگ سے متعلق ہے جس نے مبینہ توہینِ مذہب کے الزامات کو جنم دیا ہے۔

یہ مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295-A اور پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے پرفیوم کا نام 295 رکھ کر متنازعہ اقدام کیا۔ اس اقدام کو توہینِ مذہب سے جوڑا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

Rajab Butt faces blasphemy charges following new perfume launch

مدعی رمضان بھٹی نے الزام لگایا ہے کہ رجب بٹ نے ایک ویڈیو میں نہ صرف توہینِ مذہب سے متعلق قانون 295 کا حوالہ دیا بلکہ بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے ساتھ اس نمبر کے تعلق کو بھی اجاگر کیا۔ مدعی کے مطابق یوٹیوبر نے دانستہ طور پر اپنے پرفیوم کو یہ نام دے کر اشتعال انگیزی کی کوشش کی ہے۔

رمضان بھٹی نے رجب بٹ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ معاملہ صرف پرفیوم تک محدود نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی رجب بٹ متعدد متنازعہ بیانات اور ویڈیوز کے ذریعے اسلامی اقدار کا مذاق اڑا چکے ہیں جن میں ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر نماز کا مذاق اڑانا بھی شامل ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب رجب بٹ کو تنقید اور قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہوبلکہ اس سے قبل بھی ان کے بیانات اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی پوسٹس کی وجہ سے ان کے خلاف مختلف مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

Related Posts