بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اداکارہ جھانوی کپور کے کہنے پر اینٹی سیپٹک دوا پی گئے جس کا ذکر بھارتی اداکارہ نے اپنے حالیہ بیان میں کیا ہے۔
حال ہی میں انڈین ایکسپریس کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں اداکارہ جھانوی کپور نے کہا کہ راجکمار راؤ لوگوں پر بہت آسانی سے یقین کرلیتے ہیں۔ ایک بار میں نے روحی کے سیٹ پر راجکمار راؤ کو گلے میں تکلیف کے ساتھ دیکھا۔
بیان میں اداکارہ جھانوی کپور نے کہا کہ میں نے راجکمار راؤ سے کہا کہ ایک دوا بیٹا ڈائن ہے اور آپ کو وہ دوا ضرور لینی چاہئے تاکہ آپ کے گلے کی تکلیف ٹھیک ہوجائے تو صرف اس لیے کہ میں نے کہا تھا، راجکمار راؤ نے بیٹاڈائن پی لی۔
اداکارہ جھانوی کپور نے کہا کہ بیٹاڈائن لینے کا مطلب یہ تھا کہ راجکمار راؤ اس کے ساتھ غرارے کرلیتے لیکن دوا کو پینا نہیں تھا۔ انہوں نے مجھ پر اتنی آسانی سے بھروسہ کرلیا کہ بیٹا ڈائن کسی سے کہے سنے بغیر پی لی۔
جھانوی کپور نے کہا کہ اگلے روز میں نے راجکمار راؤ سے پوچھا کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرا گلا بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ میں نے پوچھا کہ آپ نے کتنے غرارے کیے؟ تو انہوں نے کہا کہ میں نے دوا پی لی تھی، میں نے کہا کہ آپ نے پی کیوں؟
خیال رہے کہ اداکار راجکمار راؤ اور جھانوی کپور نے ایک ساتھ فلم روحی 2021 میں کی تھی جس کی کہانی خوفناک کامیڈی پر مبنی ہے جبکہ دونوں فنکاروں کی رواں ماہ کے دوران ہی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی ریلیز ہوئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








