پوری قوم کو رمضان مبارک، چاند نظر آگیا، کل پاکستان میں پہلا روزہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ہلال کمیٹی پاکستان چاند دیکھتے ہوئے
رمضان المبارک کا چاند دیکھا جا رہا ہے، فائل فوٹو

رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا، کل پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (بدھ) پشاور میں منعقد ہوا جہاں چاند کی رویت کا جائزہ لیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ چاند نظر آ گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا محمد عبد الخبیر آزاد نے کی، جبکہ زونل اور ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوئے۔

چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کی تھی کہ 18 فروری کی شام رمضان کا چاند آنکھ سے دیکھے جانے کا امکان ہے، اور پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع ہے۔

دریں اثنا بنگلادیش اور بھارت میں بھی چاند نظر آگیا اور کل جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔

Related Posts