ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا، رمیز راجا

تازہ ترین

تازہ ترین

 پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا۔

میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ پہلے دومیچز میں شکست کے بعد یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے لیکن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ورلڈکپ نہ جیتا تو حیرت ہوگی، انڈین صحافی کا کھل کر خراج تحسین

رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان آگے نکل گیا اور بلین ڈالرز والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں۔ کچھ تو ہم ٹھیک کررہے ہیں۔ لوگ ٹیم کی پرفارمنس کو انجوائے کریں اور احترام بھی کریں۔ فینز کو اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔

Related Posts