سینٹورس مال سیل کرنے کا مجھے یا وزیر اعظم کو معلوم نہیں تھا۔رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سینٹورس مال کو سیل کرنے کے متعلق مجھے یا وزیر اعظم شہباز شریف کو قطعی معلوم نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مال کا پتہ چلا تو وزیر اعظم نے فوراً اسے ڈی سیل کرنے کیلئے حکم جاری کیا۔ خطاب کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بولنے کے واقعے کے بعد مال سیل کرنا اتفاقی کارروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تاجر برادری کے احتجاج کے بعد سینٹورس شاپنگ مال ایک بار پھر سیل

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کسی نے انتظامیہ میں سے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار رہنے کی کوشش کی ہو۔ تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی جیسے بیانات دینا مناسب نہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو پسند نہیں کہ کوئی ان کو حکمران کہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ معروف صحافی ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ سپریم کورٹ کا انسانی حقوق کمیشن بھی اسی کیس کو دیکھ رہا ہے۔ ہم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں محسوس ہوا کہ ارشد شریف قتل کیس پر شاید سپریم کورٹ کے انسانی حقوق کمیشن سے کوئی ہدایت مل جائے۔ ایسے مقدمات میں تفتیش جے آئی ٹی کرتی ہے اور معروف صحافی کے قتل پر بھی جے آئی ٹی میں قابل افسران کو شامل کیا جائے گا۔

 

Related Posts