کراچی :پاکستان رینجرزسندھ نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ۔
ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق رینجرزنے کو رنگی، زمان ٹائون،پر یڈ ی اورفیروز آبادکے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے11ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے،ڈاکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ رینجرزنے چاکیواڑا اوربغدادی کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔