کراچی میں رینجرز نے مختلف جرائم میں ملوث 20 افراد کو حراست میں لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh govt extends Rangers' special powers for 90 days

رینجرز نے شہرِ قائد میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 20 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ یہ کارروائیاں شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو سنگین جرائم میں گرفتار کیا گیا جن میں اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی اور ڈکیتی جیسی وارداتیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 1 ہفتے میں پولیس نے سندھ سے مجموعی طور پر765 ملزمان کو گرفتار کیا

ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں بشمول چاکیواڑہ، بغدادی، الفلاح، زمان ٹاؤن اور سول لائن سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ گلشن معمار اور جیکسن کے علاقوں سے بھی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران رینجرز نے ملزمان کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ ان کی جامہ تلاشی لی۔ ملزمان کے قبضے سے آتشیں اسلحہ، منشیات اور چوری ڈکیتی میں حاصل کیا گیا مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی رینجرز سند ھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوص تاجر برادری نے اہم کر دار ادا کیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل احمد بخاری نے 15 نومبر کو کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: قیام امن میں تاجر برادری نے اہم کر دار ادا کیا، ڈی جی رینجرز

Related Posts