کراچی: خفیہ اطلاع پر رینجرز کی کارروائی، گرفتار ملزمان بڑے اسٹریٹ کرمنل نکلے

تازہ ترین

تازہ ترین

رینجرز
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو بڑے اسٹریٹ کرمنل نکلے۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل چوری، جیب تراشی اور منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو حراست میں لیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث نکلے، جو غیر محفوظ موٹر سائیکلز اور ان کے پرزہ جات چوری کرکے فروخت کرتے تھے جن کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔

رینجرز کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار کیے گئے پانچوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے ان کے جرائم پر مزید تفتیش کی جائے گی۔

Related Posts