رنویر سنگھ کی فلم کا باکس آفس پر راج، دھرندر نے پٹھان اور جوان کو پیچھے چھوڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

رنویر سنگھ
(فوٹو: آن لائن)

اکشے کھنہ کے رحمان ڈکیت کے روپ میں رقص نے فلم کو چار چاند لگا دئیے۔ رنویر سنگھ کی فلم دھرندر باکس آفس پر راج کررہی ہے، جس نے شاہ رخ خان کی پٹھان اور جوان کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ فلم کا بزنس آج بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے پہلے ہفتے میں بزنس کلیکشن میں کمی کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ ہفتے کے روز اس فلم نے باکس آفس پر 12 کروڑ 60لاکھ کما کر بھارت میں اپنی کمائی کو 806کروڑ کی سطح پر پہنچا دیا اور حقیقت یہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین خود دھرندر کا رحمان ڈکیت بن کر اس کے گیت پر رقص کرتے نظر آتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @dhurandhar.5

بین الاقوامی باکس آفس پر یہ فلم شاہ رخ خان کی جوان (جس نے 1ہزار 163کروڑ کمائے) اور پٹھان (جس نے 1ہزار 69کروڑ کا بزنس کیا) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھرندر کے جی ایف چیپٹر 2 اور پشپا 2 دی رول جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ کی دیگر فلمیں بشمول اکیس، تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری کی شاندار نمائش کے باوجود دھرندر کا باکس آفس پر راج اسی طرح جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کا ماننا ہے کہ دیگر فلمیں دھرندر کی حکمرانی کو متأثر نہیں کرسکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jio Studios (@officialjiostudios)

یہی نہیں بلکہ فلم کا دوسرا حصہ دھرندر 2 رواں برس 19مارچ کو ریلیز کیا جائے گا، جبکہ یہ پاکستان مخالف بے بنیاد پراپیگنڈہ پر مبنی فلم جن عوامل کے باعث زیادہ شہرت حاصل کررہی ہے، ان میں اکشے کھنہ کی رحمان ڈکیت کے روپ میں اداکاری ایک اہم عنصر رہی ہے۔

Related Posts