ضلع اوکاڑہ کے شہر حجرہ شاہ مقیم میں انسانیت شرمسار ہوگئی، درندہ صفت ملزم نے 3 بچوں کی ماں سے زیادتی کی ہے جس پر پولیس حرکت میں آگئی۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو مبینہ طورپر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ یہ واقعہ حجرہ شاہ مقیم کی اٹاری روڈ کے قریب ہوا جس کے بارے میں پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے بروقت کارروائی کی۔ ملزم خالد رحمانی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل منگل کے روز پنجاب میں سانگلہ ہل کے مقام پر ملزمان نے کمسن لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جسے تشویشاک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
سانگلہ ہل پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان لڑکی کو جھانسہ دے کر ساتھ لے گئے تھے۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








