جنیوا: روس میں پایا جانے والادنیا کا سب سے نایاب گلابی ہیرا جنیوا میں 26اعشاریہ 6 ملین ڈالر میں فروخت ہوگیا۔
دی اسپریٹ آف دی روز 14اعشاریہ 83قیراط کے ہیرے کی قیمت نے گلابی ہیرے کی فروخت کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
آن لائن نیلامی میں بولی کو 21 ملین سوئس فرانک پہنچنے میں صرف چند منٹ لگے تاہم خریدار کا نام سامنے نہیں آسکا۔
نیلام کنندہ بونوئٹ ریپلن نے ہیرے کو فطرت کا عجوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیزی سے نایاب ہونے کی وجہ سے گلابی جواہرات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اس سے قبل گلابی ہیرے کا عالمی ریکارڈ 2017 کا ہے جب ہانگ کانگ میں سی ٹی ایف اسٹار پنک کے نام سے ایک ہیرا71اعشاریہ 2 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
نایاب گلابی ہیرے کی قیمتی جواہرات اور عالمی منڈی میں سب سے زیادہ مانگ ہے۔ اسپریٹ آف دی روزشمال مشرقی سائبیریا میں روس میں ہیرے کی کان کنی فرم الروسا نے 2017 میں ایک 27اعشاریہ 85قیراط کے پتھر سے لیا تھا تاہم گلابی ہیروں کی دنیا کی سب سے بڑی کان میں کام بند کردیا گیا ہے۔