راولپنڈی:راولپنڈی،بیوہ خاتون کے گھر قبضے کی کوشش، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار،تھانہ نصیر آباد کے علاقے کی رہائشی خاتون داد رسی کے لئے سی پی او آفس پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقے محلہ آباد ڈاکخانہ چاکرہ کی رہائشی خاتون گل خندانہ نے سی پی او کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 5اگست2019 کو اس کے شوہر محمد اعظم خان کا انتقال ہوا جبکہ اس کے سوتیلے بچے اور سوکن سوات سے شفٹ ہو کر زبردستی ان کے گھر سکونت پذیر ہو گئے اور مجھے گھر سے بے دخل کرنے کی کوششیں کرنے لگے۔
جبکہ اس کی سوتیلی بیٹی نے 15پر جھگڑے اور بھائی کے مبینہ اغوا کی جھوٹی کال کی جس پر متعلقہ اے ایس پی نے انکوائری کی اور کال جھوٹی ثابت ہونے پر متعلقہ تھانے کو مقدمہ کے اندارج کا حکم دیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








