راولپنڈی:کار چوری کی وارداتیں اپنے عروج پر پہنچ گئیں، تھانہ وارث خان کی حدود محلہ حکمداد میں کارچور رات گئے گھر کے سامنے سے شہری محمد ظریف ولد حاجی صدیق ساکن گلی نمبر 15 محلہ حکمداد کی قمیتی گاڑی کرولا ایکس ایل آئی 2009 ماڈل لے اڑے۔
ایک دن پہلے چوروں نے باقاعدہ اس علاقے میں مختلف گلیوں میں گھس کر گاڑیوں کے لاک کھولنے کی کوشش کی تھی، گاڑیوں کے الارم بجنے پر کار چور بھاگ نکلے تھے۔
10 دسمبر رات کو پولیس کو باقاعدہ اس حوالے سے درخواستیں دی گئیں اور چوروں کی ویڈیو فوٹیج بھی دی گئی، لیکن اس کے باوجود کوئی ناکہ بندی یا گشت نہیں کیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








