شہباز حکومت نے پاکستان سے شراب کی برآمد کی اجازت دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

مری بریوری کمپنی، فائل فوٹو

پاکستان کی سب سے قدیم مشروبات ساز کمپنی، مری بریوری کمپنی لمیٹڈ، کو کئی دہائیوں بعد پہلی بار اپنی بیئر غیر مسلم ممالک کو برآمد کرنے کی سرکاری اجازت مل گئی ہے، یہ فیصلہ ایک تاریخی موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی، جو اپنے مشہور برانڈز Bigg Apple، Malt 79، Apple Malt، Tops جوس اور مختلف اقسام کے جامز اور فروٹ ڈرنکس کے لیے جانی جاتی ہے، راولپنڈی کے ایوب پارک کے قریب چکلالہ کینٹ میں واقع اپنے پلانٹ سے پیداوار کرتی ہے۔ کمپنی نے یہ اعلان اپنی سالانہ جنرل میٹنگ اور کارپوریٹ بریفنگ کے دوران کیا۔

مری بریوری نے عالمی مارکیٹوں میں مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک علیحدہ ایکسپورٹ ڈپارٹمنٹ قائم کر لیا ہے۔

تاہم کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال بیئر کی برآمدات محدود ہیں کیونکہ عالمی منڈی میں بیئر کی فراہمی پہلے ہی بہت زیادہ ہے، اس لیے کمپنی محتاط انداز میں دوبارہ عالمی مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہے۔

انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ تین سے چار برسوں میں طلب بڑھنے اور تجارتی روابط مستحکم ہونے کے ساتھ بیئر کی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

اس وقت کمپنی کی غیر الکوحلک مصنوعات ہی اس کی زیادہ تر بیرونِ ملک فروخت کا ذریعہ ہیں، جن سے تقریباً 30 ہزار امریکی ڈالر ماہانہ آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔

کمپنی کے عہدیداروں نے وضاحت کی کہ حکومت کی یہ اجازت صرف مری بریوری کے لیے مخصوص ہے، اس کے چینی پارٹنرشپ منصوبے پر لاگو نہیں ہوتی۔ حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان سے شراب کی برآمد کے لیے کوئی عمومی اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا۔

Related Posts