اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ سپورٹس فیڈریشنز کا سسٹم میں کردار اہم ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ ساجد سنجرانی نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ہے۔ ملاقات میں ملک میں کھیلوں کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ میں کھیلوں سے محبت کرنیوالا شخص ہوں، تاہم میڈیا کو کھیلوں کے حوالے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں انٹرنیشنل معیار کے فٹبال اسٹیڈیمز بننے چاہئیں، با صلاحیت کھلاڑی ہمارا اہم اثاثہ ہے، کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے صوبوں کو اپنا مثبت کردار اداکرنا چاہئیے۔ ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہونے چاہئیے۔
راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی قیادت چئیرمین رسجا عبدالمحی شاہ اور صدر ایاز اکبر یوسفزئی نے کی۔ وفد نے اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔