راولپنڈی، تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنیوالی لیڈی اسمگلر سمیت 10ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی پولیس نے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والی لیڈی اسمگلر سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والی خاتون اسمگلر سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 13 کلو سے زائد چرس بھی برآمد کی گئی۔ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

دریں اثناء راولپنڈی کی ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا اورملزمان سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلز برآمد کر لیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں غیر ملکی اسکول کی ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 10 ملزمان گرفتار

قبل ازیں ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور چوری کی دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکل، رکشہ، موبائل فون، 2 بیٹریاں اور 9ہزار 500روپے کی نقد رقم برآمد کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو سزا دلوائی جائے گی۔ 

Related Posts