راولپنڈی پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتار کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Rawalpindi police have arrested a wanted criminal

راولپنڈی :صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب کیٹیگری اے کا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا ہے ۔

اشتہاری مجرم آصف نے اڑھائی ماہ قبل معمولی تلخ کلامی پر گرجا روڈ کرسچن کالونی کے نزدیک فائرنگ کر کے خرم نامی شخص کو زخمی کر دیا تھا جو بعد ازاں جاں بحق ہوگیاتھا۔

قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوی کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا، صدر بیرونی پولیس جدید ٹیکنالوجی سے مجرم اشتہاری آصف محمود کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کنٹینرز اور ٹرک لوٹنے والا3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں کے سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ پہلے سے درج ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts