راولپنڈی پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار، 24 لاکھ برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار، 24 لاکھ برآمد
راولپنڈی پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار، 24 لاکھ برآمد

راولپنڈی : تھانہ سول لائنز پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بر وقت کاروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتی، راہزنی اور شاہراہوں پر چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ بابا گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں محمد اکرم اورعامرعلی شامل ہیں، ملزمان سے وارداتوں کے دوران چھینے گئے 24 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش فیصل آباد، لاہور، بہاولپور، ایبٹ آباد، ہری پور، بورے والا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان گھروں میں داخل ہو کر دوران واردات نقدی و سونا چوری کرتے تھے، ملزمان بینک سے نکلنے والے افراد کی ریکی کرکے ان سے بھی رقم چھینتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقہ چکراگوٹھ میں فائرنگ، 2 نوجوان ہلاک، ملزمان فرار

ملزمان انٹرنیٹ پر فروخت ہونے والی گاڑیوں کے نمبر معلوم کرکے جعلی نمبر پلیٹس بنواتے اور دوران واردات جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کرتے تھے، تاہم پولیس نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ بابا گینگ کے سرغنہ شکیل کیانی کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

Related Posts