کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل میچ راولا کوٹ ہاکس نے جیت لیا ہے، مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست ہو گئی۔ کے پی ایل کے آخری میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں شاہد آفریدی کی قیادت میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے بیٹنگ کی اور مظفر آباد کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دیا۔
مقررہ 20 اوورز میں راولا کوٹ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ کاشف علی 54، بسم اللہ خان 30، صاحبزادہ فرحان 28 جبکہ عمر امین 23رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ اور اسامہ میر 2، 2 وکٹیں حاصل کرسکے جس کے بعد مظفر آباد کی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تاہم مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز کا ہدف پورا نہ ہوسکا۔
راولا کوٹ ہاکس کے 170 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مظفر آباد نے 20 اوورز میں 162 رنز بنائے۔ فائنل میچ 7 رنز کے فرق سے راولا کوٹ ہاکس نے جیت لیا۔
میچ کے دوران کاشف علی، بسم اللہ خان اور صاحبزادہ فرحان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین کے دل جیتے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹرافی راولا کوٹ کے نام رہی۔
یہ بھی پڑھیں: قوم کی دعاؤں کے لیے شکرگزار، اچھا پرفارم کروں گا، ارشد ندیم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








