پشاور :رنگ روڈ کے علاقے دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ کے نتیجے میں 7 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
جائے وقوعہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درس کے دوران ایک شخص مشکوک بیگ چھوڑ کر چلا گیا جس کے بعد دھماکا ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا ہے ، تدریسی عمل کے دوران ایک شخص مشکوک بیگ چھوڑ کر چلا گیا جس کے بعد دھماکا ہوا۔
واقعہ میں اب تک 7 افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں جبکہ 70 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جن میں سے متعدد زخمیوں کی حالات تشویشناک ہے جس کی وجہ سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔