حقیقت یا ڈرامہ؟ ہندو لڑکی کی سگے والد سے شادی! وائرل ویڈیو سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک وائرل ہونے والی ویڈیو نے شدید بحث چھیڑ دی ہے جس میں ایک 24 سالہ خاتون اور 50 سالہ مرد کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں خاتون اس شخص کو اپنا باپ اور شوہر دونوں کے طور پر متعارف کرواتی ہے اور دعویٰ کرتی ہے کہ ان کی شادی ایک مندر میں مذہبی رسم کے تحت ہوئی تھی۔

یہ ویڈیو دراصل ٹک ٹاک پر 2020 سے قبل سامنے آئی تھی تاہم اب دوبارہ مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس کے بعد یہ ایک بار پھر شدید تنازع کا باعث بن گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے حیرت، صدمے اور سخت تنقید کا اظہار کیا ہے۔ لوگ اس دعوے کی قانونی حیثیت، اخلاقی پہلوؤں اور سماجی اصولوں پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ متعدد صارفین نے اسے انتہائی غیر معمولی اور ناقابلِ یقین واقعہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب ویڈیو کی صداقت پر بھی شدید شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ممکنہ طور پر اسٹیجڈ یا جعلی ہو سکتی ہے اور اس کا حقیقی زندگی سے کوئی واضح تعلق ثابت نہیں ہوتا۔

کچھ تبصروں میں قدیم ویدک دور کے حوالہ جات دیتے ہوئے اس نوعیت کے دعووں پر گفتگو کی گئی تاہم جدید بھارتی معاشرے میں اس طرح کے تعلقات کو نہ صرف حیران کن بلکہ غیر قانونی اور سماجی طور پر ناقابلِ قبول سمجھا جاتا ہے۔

فی الحال اس ویڈیو کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی کسی سرکاری یا مستند ادارے کی جانب سے اس پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے آیا ہے۔اس لیے یہ معاملہ تاحال سوشل میڈیا بحث اور قیاس آرائیوں تک محدود ہے تاہم وائرل ہونے کے باعث اس نے عالمی سطح پر توجہ ضرور حاصل کر لی ہے۔

Related Posts