ممبئی: بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ کی طلاق کی تشویشناک وجہ سامنے آگئی ہے۔دونوں کے درمیان علیحدگی نتاشا کی بجائے ہاردک پانڈیا کے باعث ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا کے مابین طلاق کی وجہ ہاردک پانڈیا کا غصہ اور خود پسندی تھی۔ نتاشا اسٹینکووچ ہاردک پانڈیا کی خودپسندی سے عاجز آچکی تھیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نتاشا اسٹینکووچ نے ہاردک پانڈیا کی خودپسندی اور غصے پر قابو پانے کیلئے ان کی مدد کی کوشش کی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نتاشا کو اپنی شکست کا احساس ہونے لگا۔
جب طویل وقت تک مسلسل کوشش کے باوجود نتاشا اسٹینکووچ کو ہاردک پانڈیا کو تبدیل کرنے میں کامیابی نہیں ملی تو انہوں نے سمجھوتہ کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کی اسی شخصیت کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی کوشش کی۔
تاہم دونوں کا رشتہ اختلافات کی زد میں آگیا اور رفتہ رفتہ نتاشا اسٹینکووچ نے تسلم کرلیا کہ وہ اور ہاردک پانڈیا دو الگ الگ شخصیات کے باعث ایک ساتھ ایک چھت تلے نہیں رہ سکتے۔ اس لیے اداکارہ نے ہاردک پانڈیا سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا کو تبدیل کرنے کیلئے نتاشا نے سر توڑ کوشش کی تاہم جب ایسا نہیں ہوا تو طلاق کا فیصلہ کرلیا تاہم یہ فیصلہ نتاشا اسٹیکووچ کیلئے تکلیف دہ ثابت ہوا ہے۔دونوں کے مابین طلاق کی تصدیق گزشتہ ماہ ہوئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








