اداکار فہد مصطفیٰ کے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری نہ کرنے کی وجوہات سامنے آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ کے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری نہ کرنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ مجھے ٹی وی ڈراموں میں کام سے خوف آتا ہے، حالانکہ میں نے واسع چوہدری، ماہرہ خان، مہوش حیات اور ہمایوں سعید جیسے اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وکی کوشل کی فلم کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی؟

بیان میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ یہ لوگ پہلے سے ہی اسٹارز ہیں جن کو دنیا جانتی ہے اور ان کے ساتھ اداکاری آسان ہے۔ یہاں ہمیں انا پرستی اور منفی رویے نہیں دیکھنے پڑتے لیکن نئے لوگوں کے ساتھ کام آسان نہیں ہے۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ نئے اداکاروں کے ساتھ مل بیٹھنا اور ان سے بات چیت بھی آسان نہیں ہے۔ ایک کمرے میں چار پانچ لوگ ساتھ بیٹھ نہیں سکتے تو کام کیسے اچھا ہوگا؟ طویل عرصے تک فلموں میں بھی کام نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فلموں میں اس لیے کام نہیں کیا کیونکہ میں ملک کے حالات کی وجہ سے گھبرا گیا تھا کہ کہیں سینما گھر دوبارہ نہ بند ہوجائیں۔ ایک ہی وقت میں بہت سارے مسائل تھے۔ بطور پروڈیوسر حالات کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ نے متعدد پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں نامعلوم افراد، ایکٹر اِن لا، قائدِ اعظم زندہ باد، لوڈ ویڈنگ، کنکر اور دوسری بیوی شامل ہیں۔ 

 

Related Posts