پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار1 روز میں 23 ہزار میگاواٹ سے زائد ریکارڈ بجلی کی ترسیل

تازہ ترین

تازہ ترین

لوڈ شیڈنگ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک روز میں ریکارڈ 23 ہزار 633 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی گئی ہے جس پر وزیرِ توانائی حماد اظہر نے مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترسیلی نظام سے 23 ہزار 633 میگاواٹ بجلی کامیابی سے صارفین تک پہنچائی گئی۔

اس حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 10جون 2020ء کو 18 ہزار 392 میگا واٹ بجلی کی ترسیل سب سے بڑا ریکارڈ تھا جو رواں برس ٹوٹ گیا ہے۔ 23 ہزار 633 میگاواٹ بجلی ایک روز میں صارفین تک پہنچائی گئی۔

ترجمان محکمۂ توانائی کے مطابق رواں برس 18 اعشاریہ 4 فیصد بجلی کی ترسیل زیادہ ہوئی جو ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ بجلی کی زیادہ کھپت شعبۂ توانائی میں پیداوار میں اضافے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

محکمۂ توانائی کے مطابق این ٹی ڈی سی کا سسٹم بھی بجلی کی ترسیل کے دوران مستحکم رہا جس کے کام میں کوئی تعطل نہیں آیا۔ وزیرِ توانائی حماد اظہر نے بجلی کی ریکارڈ ترسیل پر مبارکباد دی ہے۔

وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے لاہور اور لیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا مشاہدہ کیا جو 3 بجے سے 6 بجے شام تک جاری رہی جس کی وجہ ٹرانسمیشن کے مسائل تھے۔

وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پاور کی سب سے زیادہ ضرورت 11 جون کے روز پڑی اور 23 ہزار 633 میگا واٹ بجلی پیدا کرکے عوام تک پہنچائی گئی۔ یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ کو متوازن قرار دے دیا

Related Posts