پنجاب میں خوارج کی بھرتیاں؟ ٹی ٹی پی کارندہ تنظیمی لٹریچر سمیت گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

ساہیوال سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کے کارندے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار ملزم سے نفرت انگیز مواد، کتابیں، لٹریچر اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی نے کہا  ہے کہ گرفتار شخص شہریوں کو دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا۔ گرفتار دہشت گرد ضلع باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے، ملزم پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

Related Posts