ایبٹ آباد میں بڑی دہشت گردی کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

Red alert declared in Abbottabad

ایبٹ آباد :پولیس نے افغان دہشت گرد وں کی جانب سے حملےکی اطلاعات پرتعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

ایبٹ آباد پولیس نے شہر میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرمتعلقہ اداروں مراسلہ ارسال کر دیا ہے، مراسلے کے مطابق افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپ ایبٹ آباد میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 فوجی جوان شہید

محکمہ تعلیم ایبٹ آباد نے بھی تمام اسکولوں کو اعلامیہ ارسال کر دیاہے، ایبٹ آباد پولیس نے محکمہ تعلیم کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کردیں، کسی قسم کی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی جائے، اسکول انتظامیہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرے اور چوکیدار کو الرٹ پر رکھے تمام اسکول انتظامیہ اسکول میں انے والوں کا ریکارڈ اپنے پاس رکھیں۔

واضح رہے کہ افغان دہشت گرد گروہ پاکستان کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کرکے روپوش ہوجاتے ہیں جبکہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کا منصوبہ بھی افغانستان میں ہی بنایا گیا تھا۔

Related Posts