ریڈ کراس اور ذیلی تنظیموں کی مراکش کے زلزلہ متاثرین کیلئے 11 کروڑ ڈالر کے عطیات کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

بین الاقوامی فیڈریشن برائے ریڈ کراس اور انجمن ہائے ہلال احمر (آئی ایف آر سی) نے مراکش کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 10 کروڑ سوئس فرانک (11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر) کے عطیات کی اپیل کی ہے۔

آئی ایف آر سی کی گلوبل ڈائریکٹر برائے آپریشنز کیرولین ہولٹ نے جنیوا میں منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ ’’اس اپیل میں، ہمیں 10 کروڑ سوئس فرانک درکار ہیں تاکہ اس وقت پانی، حفظانِ صحت اور پناہ گاہوں سمیت اہم ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہم تباہی کی دوسری لہر سے بچ سکیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی تاریخ میں پہلی بار عوامی سطح پر اسرائیلی وفد کی ریاض آمد

مراکش میں گذشتہ چھے دہائیوں کے دوران میں آنے والے مہلک زلزلے میں 2800 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریختر اسکیل پر 6.8 کی شدت کا زلزلہ جمعہ کی رات کوہ اطلس کے پہاڑی سلسلے میں آیا تھا جس کا مرکز مراکش شہر کے جنوب مغرب میں 72 کلومیٹر (45 میل) دور تھا۔

ہولٹ نے بتایا کہ آئی ایف آر سی نے زلزلے کے فوری بعد اپنے ڈیزاسٹر رسپانس ایمرجنسی فنڈ سے 10 لاکھ فرانک جاری کرنے کی منظوری دی تھی تاکہ مراکش کی انجمن ہلالِ احمر کو فوری امداد مہیّا کرنے میں مدد مل سکے۔

انھوں نے کہا یہ ہنگامی ردعمل، بہت سے زلزلوں کی طرح، ایک میراتھن کا متقاضی ہے۔

زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں مزید مددوحمایت کی ضرورت ہوگی، اور ہمیں نہ صرف اس وقت بلکہ مستقبل میں بھی اس یک جہتی اور حمایت کا مظاہرہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts