جے یو آئی ف کے متوقع احتجاج سے قبل اسلام آباد میں ریڈ زون اورڈی چوک سیل

تازہ ترین

تازہ ترین

Islamabad's Red Zone sealed ahead of PTI protest

اسلام آباد :پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے متوقع احتجاج سے قبل ریڈ زون اور ڈی چوک کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بلاک کر کے بھاری نفری تعینات کر دی۔

جے یو آئی (ف) کے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون جانے والے تینوں راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ نادرا چوک کو بھی خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے ڈی چوک کو بھی سیل کر دیا ہے جبکہ پارلیمنٹ لاجز کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے جمعرات کو خبردار کیا تھا کہ اگر ہمارے کارکنوں کو صبح 9 بجےتک رہا نہ کیا گیا تو ہم دوبارہ سڑک پر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:حکومت اپوزیشن ٹکراؤ: ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

یاد رہے کہ گزشتہ شب جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جے یو آئی (ف) کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً اہم سڑکیں بلاک کردیں جس سے ٹریفک جام ہوگیا تھا۔

بعد ازاں سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر احتجاج کا سلسلہ ترک کرکے حکومت کو آج صبح تک کی مہلت دی گئی تھی۔

Related Posts