ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: ملک بھر میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج سونے کا بھاؤ معمولی نیچے آگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 21 اکتوبر ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار350 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 129 روپے کی کمی کے بعد قمیت ایک لاکھ 78 ہزار روپے 626 ہوگئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی معمولی کمی سامنے آئی ہے اور یوں سونا 1992 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

ایشیائی ممالک میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ

واضح رہے کہ چند روز قبل عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی اور ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک ہزار 900 روپےکم ہوا تھا جس کے بعد 10 گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 629 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 553 روپے ہوگئی تھی۔

Related Posts