‘غیر ضروری رومانس’۔۔۔۔ ریشم اور شفقت امانت کی بولڈ پرفارمنس لوگوں کو پسند نہیں آئی، دیکھئے ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

ویڈیو کا ایک سین، فوٹو اسکرین گریب

شفقت امانت علی پاکستان کے نامور کلاسیکل، غزل اور پلے بیک گلوکار ہیں، ان کی آواز کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خوب سراہا گیا۔

انہوں نے متھوا، کھماج، اکھیاں، جیا نہ جائے اور تیری جھکی نظر جیسے مقبول گیتوں کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

شفقت امانت علی اب ملکہ ترنم نور جہاں کی مشہور غزل ’پہلی سی محبت‘ کا کور ورژن جلد ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔

اس رومانی گیت کی ویڈیو میں معروف پاکستانی فلم اسٹار ریشم اور شفقت امانت علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by therealresham (@therealresham)

گیت 31 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، جس کا ٹیزر ریشم نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ تاہم گلوکار کو اس ویڈیو میں بطور ہیرو رومانی کردار ادا کرنے پر شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔

کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کردار کسی اداکار کو دینا چاہیے تھا۔ بعض نے ویڈیو کو نامناسب اور مایوس کن قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے عمر کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے بھی کیے۔

  

اس کے باوجود گیت کو موسیقی کے اعتبار سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

 

Related Posts