چینی ناظم الامورکی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

تازہ ترین

چینی ناظم الامورکی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
چینی ناظم الامورکی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: چین کے ناظم الامور نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ دیرپا امن اور استحکام کے لئے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیانئے میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران ملاقات باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ترقی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

چینی ناظم الامور نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں کے لئے اٹھائے گئے حفاظتی انتظامات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: چین نے یوکرین کو 50 لاکھ یوآن کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا

سپہ سالار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دیرپا امن اور استحکام کے لئے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان علاقائی و بین الاقوامی امور میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے متمنی ہیں۔

Related Posts