اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مسئلہ کشمیر کے حل سے قبل خطے میں امن ممکن نہیںہے۔
اپنے ایک خصوصی بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر 18 ماہ سے مکمل فوجی محاصرے میں ہے، مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے باعث جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام نہ صرف ظلم بلکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے، بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر روزانہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ا یجنڈے میں موجود ہے، بھارت نے حق خود ارادیت کی تحریک کودہشت گردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی،ان کا کہنا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔