30مارچ سے 50سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کیاجائے گا،اسدعمر

تازہ ترین

تازہ ترین

asad umar calls nation to take booster

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا عمل 30 مارچ سے شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے ہی جاری ہے۔

چیئرمین نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) اسد عمر نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسی نیشن کیلئے پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کے اندراج کی حوصلہ افزائی کریں۔

خیال رہے کہ اسد عمر کے زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کا خصوصی اجلاس کل بروز ہفتہ ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی شرکت کریں گے۔

این سی او سی اجلاس میں کمشنر اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کی نمائندگی کریں گے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد, صحت کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ مختلف اسپتالوں کے کریٹکل کئیر یونٹس میں آکسیجیٹڈ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 

Related Posts