اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ خود کو عوام کا ہمدرد کہنے والے نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے عمران خان کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خود کو عوام کا ہمدرد کہنے والے، احساس کا ڈرامہ رچانے والے اور انتقام کی آگ میں جلتے مفاد پرست کھلاڑی نے معیشت کی تباہی کے لیے جو بارودی سرنگیں بیچھائی وہ ان کی عوام دشمنی کا سب سے بڑا ثبوت ہیں۔
خود کو عوام کا ہمدرد کہنے والے, احساس کا ڈراما رچانے والے اور انتقام کی آگ میں جلتے مفاد پرست کھلاڑی نے معیشت کی تباہی کے لیے جو بارودی سرنگیں بیچھائی وہ ان کی عوام دشمنی کا سب سے بڑا ثبوت ہیں۔ ان کارناموں کی قیمت حکومت کے ساتھ ساتھ معصوم عوام کو چکانی پڑ رہی ہے۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 9, 2022
ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کارناموں کی قیمت حکومت کے ساتھ ساتھ معصوم عوام کو چکانی پڑ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقصود چپڑاسی کی پراسرار موت، پی ٹی آئی نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
قبل ازیں اپنے ایک پیغام میں ریحام خان نے کہا تھا کہ #MiniDajjal کا حقیقی گناہ یہ ہے کہ اس نے معصوم مڈل کلاس کو تبدیلی کے جعلی خواب دکھا کر انکی امیدوں کو ہمیشہ کیلئے توڑ دیا۔
#MiniDajjal کا حقیقی گناہ یہ ہے کہ اس نے معصوم مڈل کلاس کو تبدیلی کے جعلی خواب دکھا کر انکی امیدوں کو ہمیشہ کیلئے توڑ دیا۔#MasterOfUTurn
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 8, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








