رحمٰن ملک کورونا سے متعلق سوموٹو کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں پیش

تازہ ترین

تازہ ترین

Rehman Malik to brief SC today about development on coronavirus

اسلام آباد: چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کورونا وئرس کے حوالے سے سوموٹو کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں  پیش ہوگئے۔

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سوموٹو کیس میں سینیٹر رحمان ملک کو بریفنگ کیلئے بلایا ہے، سینیٹر رحمان ملک ملکی و بین الااقوامی سطح پر کورونا وائرس کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دینگے۔

سینیٹر رحمان ملک نے بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ پر 26 فروری کو سوموٹو نوٹس لیا تھا،سینیٹر رحمان ملک سپریم کورٹ کو قائمہ کمیٹی داخلہ کی کورونا وائرس پر اب تک کی اقدامات و کاروائی پر بھی بریفنگ دینگے۔

سینیٹر رحمان ملک نے 27 فروری کو سینیٹ کمیٹی داخلہ کا کوروناوائرس کے ملک میں ممکنہ پھیلاؤ پر ہنگامی اجلاس بلایا تھا، اجلاس میں سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے کورونا وائرس کو قومی سلامتی کا خطرہ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: صدرِ مملکت کا تراویح کیلئے سرکاری ہدایات پر عمل کرنے والے عوام کو خراجِ تحسین

ہنگامی اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بروقت روکنے کیلئے 37 نکاتی جامع حکمت عملی پیش کی تھی۔

سینیٹر رحمان ملک نے نوٹس تب لیا تھا جب ملک میں کورونا وائرس کے فقط دو کیسز سامنے آئے تھے، سینیٹررحمان ملک کا کہنا ہے کہ حکومت اگر 37 نکاتی حکمت عملی پر بروقت عملدرآمد کرتی تو حالات آج مختلف ہوتے۔

Related Posts