کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، ان کی فلم ’ایمرجنسی‘ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت اپنی فلم ’ایمرجنسی‘ میں بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھانے کیلیے تیار ہیں۔

اب اس کی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آئی ہے، فلم کو پہلے 24 نومبر 2023 کو ریلیز کیلیے شیڈول کیا گیا تھا لیکن اب یہ فلم 14 جون 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر زی اسٹوڈیو نے فلم کا پوسٹر جاری کیا جس میں کنگنا رناوت کو اندرا گاندھی کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Posts