معروف عالم دین مولانا عون محمد نقوی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف عالم دین مولانا عون محمد نقوی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے
معروف عالم دین مولانا عون محمد نقوی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

کراچی: معروف عالم دین مولانا عون محمد نقوی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، مرحوم گزشتہ کئی دنوں سے بیماری کے سبب کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین اور علامہ شہنشاہ نقوی کے بھائی مولانا عون محمد نقوی علالت کے سبب کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، مرحوم گزشتہ کئی دنوں سے بیماری کے سبب اسپتال میں زیر علاج تھے۔

  جعفریہ الائنس کے ذرائع کا کہنا ہےمعروف عالم دین مولانا سید محمد عون نقوی کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ 3.00بجے دن امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ اولڈ رضویہ سوسائٹی میں ادا جائے گی۔تدفین وادئ حسین کراچی میں ہوگی

مولانا عون محمد نقوی کے انتقال کی خبر سنتے ہی عوام کی کثیر تعداد ان کے گھر پہنچنا شروع ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: معروف اسکالر علامہ سیّد ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

Related Posts