شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کا کنسرٹ یاد آگیا؟ دھرندر میں اکشے کھنہ کے ڈانس نے فینز کو چونکا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بالی وڈ کی جاسوسی تھرلر فلم دھرندر میں اکشے کھنہ کی پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے خصوصاً انٹری سونگ میں ان کے ڈانس مووز نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ فلم میں وہ رحمان ڈاکوٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو پاکستان کے معاشی حب کے علاقے لیاری کا ایک طاقتور جرائم پیشہ سرغنہ اور سیاست دان دکھایا گیا ہے۔

اکشے کے اس پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا پر انکے والد ورسٹائل اداکار ونود کھنہ کی ایک پرانی ویڈیو بھی دوبارہ وائرل ہوگئی ہے۔ یہ ویڈیو 1989 میں لاہور میں ہونے والے ایک خیراتی اسپتال کنسرٹ کی ہے جس میں ونود کھنہ، ریکھا اور سابق پاکستانی وزیرِ اعظم و کرکٹ کپتان عمران خان کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کرتے نظر آتے ہیں۔ مداحوں نے ونود کھنہ کے ڈانس اسٹائل اور اکشے کھنہ کی دھرندر میں پرفارمنس کے درمیان مماثلت نکالی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ڈانس موو دیکھ کر سمجھ آگیا کہ اکشے کھنہ نے دھرندر میں اپنے والد کی نقل کی ہے۔

فلم کے وائرل انٹری سکوئنس میں اکشے کو سیاہ سوٹ میں کار سے اترتے ہیں، بلوچ باغی رہنما سے گلے ملتے اور روایتی ڈانسرز کے درمیان خود بھی رقص کرتے اور پھر وہ تخت پر بیٹھ جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MM News (@mmnewsdottv)

اکشے کے ساتھی اداکار ڈینش پنڈور نے فلمی گیان کو بتایا کہ یہ ڈانس مکمل طور پر اکشے کی اپنی امپرووائزیشن تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سب کچھ خود کیا گیا تھا۔ کوریوگرافی چل رہی تھی کہ اکشے سر نے اچانک ادتیہ سے پوچھا کہ کیا میں ڈانس کر سکتا ہوں؟‘ ادتیہ نے جواب دیا جو دل کرے کرو۔ پھر اکشے سب کو دیکھ کر خود ہی ڈانس کرنے لگے اور ہم سب حیران رہ گئے۔

کوریوگرافر وجے گنگولی نے بھی تصدیق کی کہ سین میں ڈانس کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ اصل میں انہیں صرف انٹری کرکے ڈانسرز کے درمیان سے گزر کر تخت پر بیٹھنا تھا لیکن سین کا ماحول دیکھ کر اکشے نے فیصلہ کیا کہ وہ تھوڑا ڈانس بھی کریں گے۔ ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ کیا کرنے والے ہیں۔ جیسے ہی انہوں نے انٹری لی اور پورے سین کو زندہ کر دیا۔

یہ گانا لداخ میں فلمایا گیا تھا جہاں شوٹنگ کے دوران بلندی کی وجہ سے اکشے کے آکسیجن لیول کم ہوگئے تھے اور انہیں وقفے وقفے سے آکسیجن سلنڈر لگانا پڑا مگر اس کے باوجود انہوں نے پورا سیکوئنس مکمل کیا۔

گلف ہپ ہاپ آرٹسٹ فلیپرائیچی کے 2024 میں ریلیز ہونے والے ٹریک FA9LA کو فلم کی ریلیز کے بعد ایک بار پھر نئی شہرت مل گئی ہے۔ رنویر سنگھ نے یہ گانا انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تو یہ رہا وہ ٹریک۔

دھرندر میں رنویر سنگھ، سنجے دت، ارجن رامپال، آر مدھون، رکش بیدی اور نئی اداکارہ سارہ ارجن سمیت مضبوط کاسٹ شامل ہے۔ فلم کی کہانی ایک بھارتی جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو پاکستان کے علاقے لیاری میں دہشت گرد نیٹ ورکس میں گھس جاتا ہے۔اکشے کھنہ کی پرفارمنس کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے غیر معمولی سراہا جا رہا ہے۔

Related Posts