کراچی:ورلڈ بینک کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔
ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہوں گی۔
رپورٹس کے مطابق بنگلادیش اور سری لنکا کو بھی ترسیلات کی مد میں کمی متوقع ہے، رواں برس بھارت کو ترسیلات 100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:پی ڈی ایم حکومت نے گزشتہ 7 ماہ میں 7200 ارب روپے قرض لیا
ورلڈ بینک کے مطابق جنوری اور ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی ہوئی، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، متاثرین میں افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








