فیصل آباد: ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر معروف قوال شیرمیاں داد اور ان کے بیٹے کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق معروف قوال شیر میاں داد فیصل آباد کے قریب چک نمبر 4 روڈ سے قوالی کرکے واپس آرہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ان کو روک لیا۔
شیر میانداد نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شیر میانداد اور ان کے بیٹے کوزخمی کر دیا اورموبائل فون اور 2 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے۔