کس ملک میں عوام کورونا کے خلاف حکومتی کاوشوں سے کتنے مطمئن؟ رپورٹ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

کس ملک کے عوام کورونا کے خلاف حکومتی کاوشوں سے کتنے مطمئن؟ رپورٹ جاری
کس ملک کے عوام کورونا کے خلاف حکومتی کاوشوں سے کتنے مطمئن؟ رپورٹ جاری

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں پائی جانے والی کورونا وائرس کی عالمی وباء کے خلاف کس ملک میں عوام حکومتی کاوشوں سے کتنے مطمئن ہیں؟ اِس پر رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ڈنمارک، آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی اور اٹلی کے لوگ کورونا وائرس کے خلاف حکومتی کاوشوں سے سب سے زیادہ مطمئن ہیں۔

ڈنمارک میں 95، آسٹریلیا میں 94، کینیڈا اور جرمنی میں 88 جبکہ اٹلی میں 74 فیصد شہری یہ یقین رکھتے ہیں کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے تدارک کیلئے ملکی حکومت نے اچھا کردار ادا کیا جس کے بعد سویڈن، فرانس، جاپان، اسپین، امریکا اور برطانیہ کا نام آتا ہے۔

سویڈن کے 71، فرانس کے 59، جاپان کے 55، اسپین کے 54، امریکا کے 47 جبکہ برطانیہ کے 46 فیصد شہری یہ رائے رکھتے ہیں کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے خلاف حکومتی کاوشیں قابلِ تحسین رہیں جبکہ اِس فہرست میں پاکستان سمیت دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کوئی جگہ نہ بنا سکے۔ 

یاد رہے کہ  پاکستان کے 70 فیصد شہری یہ رائے رکھتے ہیں کہ کورونا وائرس کے خدشات کو حکومتِ وقت اور میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جبکہ وائرس اتنا زیادہ خطرناک نہیں تھا جتنا کہ بیان کیا گیا۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے سروے کے نتائج شائع کردئیے جن کے مطابق رواں برس اپریل کے اعدادوشمار کے مقابلے میں تازہ ترین اعدادوشمار میں حیرت انگیز طور پر 21 فیصد کا اضافہ پایا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا  کے خدشات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔پاکستانیوں کی رائے

Related Posts