نواز شریف کے وکلاء نے انکے صحتمند ہونے کا ثبوت پیش کردیا،فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Report submitted by Nawaz's lawyers itself a proof he is healthy: Fawad Ch

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیلوں کی جانب سے پیش کردہ میڈیکل رپورٹ خود اس بات کا ثبوت ہے کہ ملزم مکمل طور پر صحتمند ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاج میں  تاخیر کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے وکلاء نے بتایا ہے کہ اس وقت اسپتال جانا مناسب نہیں ہے اور جب دنیا سے وبائی بیماری کا خاتمہ ہوجائے گا تو علاج شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر فواہد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے وکلاء کی رپورٹس یہ ثابت کرتی ہیں کہ سابق وزیراعظم کو خطرناک نوعیت کا کوئی مرض لاحق نہیں ہے اور اسی لئے ان کے علاج کیلئے کوئی جلدی نہیں  ہے۔

مزید پڑھیں:کیا سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے تیار ہیں؟

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج سابق وزیراعظم نوازشریف کو 9 ستمبر کو ہر صورت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔

Related Posts