فلم براہمسترا کا صحیح بجٹ نہیں بتایا گیا، رنبیر کپور

تازہ ترین

تازہ ترین

فلم براہمسترا کا صحیح بجٹ نہیں بتایا گیا، رنبیر کپور
فلم براہمسترا کا صحیح بجٹ نہیں بتایا گیا، رنبیر کپور

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم براہمسترا 9 ستمبر کو سینیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، جس نے اب تک 350 کروڑ کا منافع کمایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم براہمسترا کابجٹ 410 کروڑ ہے لیکن حال ہی میں فلم کے اداکار رنبیر کپور نے اس کے بڑے بجٹ کے بارے میں بات کی ہے۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ فلم کے بارے میں جو بھی بجٹ بتایا جارہا ہے وہ صحیح نہیں ہے، ہم نے فلم بنانے سے پہلے ہی اس پر خرچ ہونے والے اثاثوں کی فہرست بنالی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا فواد خان چھوٹی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں؟

قبل ازیں اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلم براہ مسترا دیگر فلموں کے مقابلے میں باکس آفس پر اچھا منافع کررہی ہے۔ منافع کو دیکھتے ہوئے بالی ووڈ کی ٹاپ 10 فلموں پر نظر ڈالی جائے تو براہمسترا بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور مونی رائے نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Related Posts