کراچی :شہر قائد میں ایک بار پھر لینڈ مافیا کی سرگرمیاں تیز،تیسر ٹاؤن میں بااثر لینڈ مافیا کے مظالم کے ستائے شہریوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بااثر لینڈ مافیا کے کارندے ہماری زمین پر قابض ہیں، حکومت مدد کرے اورلیاری ایکسپریس وے تیسر ٹاؤن کے غریب مکینوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
عارف مسیح نامی شہری کا کہنا ہے کہ تیسر ٹاؤن میں لینڈ مافیا سیاسی سرپرستی میں غریب شہریوں کی زمینوں پر کھلے عام قبضے کررہا ہے اور پولیس کو درخواستیں دینے کے باوجود لینڈ مافیا کے کارندے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کررہے ہیں۔
عارف مسیح کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کی پشت پناہی کی وجہ سے لینڈ مافیا کے حوصلے بہت بڑھ چکے ہیں اور مافیا کے کارندے جب جہاں دل کرتا ہے کسی کی بھی زمین پر قبضہ کرلیتے ہیں اور کوئی ان کو روکنے والا نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے پلاٹ سے قبضہ چھڑوا کر لینڈ مافیا سے نجات دلائی جائے۔
مزید پڑھیں:سی ڈی اے میں کرپشن عروج پر ، اربوں روپے کی اراضی لینڈ مافیا کے نام
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









